واٹس ایپ صارفین کے لئے بہت بری خبر

جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ 2021 آنے والا ہے اور واٹس ایپ نے اپنے صارفین کو ایک بری خبر سنا دی ہے. واٹس ایپ نے کہا ہے کہ وہ 2021 میں ان تمام پرانے آئی فونز اور انڈروائیڈ موبائلز جو کہ  آپریٹنگ سسٹم آئی او ایس 9 اور انڈرائیڈ  4.0.3 پر نہیں چل رہے ان پر ان پر واٹس ایپ کام کرنا بند کر دے گا.
آپ کو بتاتے چلیں کہ پچھلے سال بھی واٹس ایپ نے اپنی سروس ان تمام  موبائیلز پر بند کر دی تھی جو کہ  ٓآپریٹنگ سسٹم  آئی او ایس 8 اور انڈرائیڈ 2.3.7 سے پرانے تھے.

Whatsapp Latest Update 2021
واٹس ایپ کے سپورٹ پیج پر بتا دیا گیا ہے کہ اگر آپ واٹس ایپ کی سروسز سے مستفید ہونا چاہتے ہیں تو وہ اپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن استعمال کریں.
اگر آپ کو نہیں معلوم کہ آپکا موبائیل کس اپریٹنگ سسٹم پر چل رہا ہے تو آپ مندرجہ زیل طریقے سے اپنے موبائیل کے اپریٹنگ سسٹم کے متعلق جان سکتے ہیں.

 آئی فون صارفین

 موبائیل کی سیٹنگ میں جا کر جنرل پر کلک کریں اور اس کے بعد انفارمیشن پر کلک کر کے اپنے موبائیل کی تمام تفصیلات جان سکتے ہیں۔

انڈرائیڈ صارفین

 موبائیل کی سیٹنگ میں جا کر آباوٹ فون پر کلک کر کے موبائیل کی تمام تر تفصیلات جان سکتے ہیں۔

آپ کو مزید بتاتے چلیں کہ واٹس ایپ ہر سال اپنی سروسز پرانے موبائیل فونز پر بند کر دیتا ہے۔ اور اس کی سب سے بڑی وجہ آپڈیٹ ہے۔ کیونکہ ایپ آپڈیٹ ہونے کی وجہ سے ایپ کا سائز بھی زیادہ ہو جاتا ہے۔ اگر آپ کے موبائل فون پر واٹس ایپ نہیں چل رہا تو اسے آپڈیٹ کر کر کے دیکھ لیں اگر پھر بھی نہیں چل رہا توآپ کو یقینی طور پر اپنا موبائل فون تبدیل کرنا پڑےگا۔

Share your love

Leave a Reply