اطالوی ڈیٹا پرائیویسی ڈاگ نے کہا ہے کہ اٹلی کی حکومت نے ٹک ٹاک انتظامیہ کو کہا ہے کہ وہ 15 فروری تک وہ تمام اکاونٹس بند کردے جو کہ 13 سال کی عمر سے کم بچے استعمال کر رہے ہیں۔
ٹک ٹاک لپ سنکنگ ایپ اس وقت دنیا بہت زیادہ مقبول ہو چکی ہے اور اس کو زیادہ تر نوجوان لوگ استعمال کر رہے ہیں۔
اٹلی میں یہ پابندی اس وجہ سے لگائی جا رہی ہے کیونکہ ایک 10 سال کی بچی نے ٹک ٹاک پر ایک مشہور چیلنج بلیک آوٹ میں حصہ لیا اور اپنی گردن کو بیلٹ کے زریعے جکڑ کر سانس روک کر ٹک ٹاک چیلنج ویڈیو ریکارڈ کی۔ اور اس عمل سے اس کی جان چلی گئی۔
بچی کے والدین نے بتایا کہ ٹک ٹاک اور یوٹیوب پر وہ زیادہ وقت گزارتی تھی اور اس کی دنیا اس میں محدود تھی۔
اطالوی پراسیکیوٹر نے بتایا ہے کہ وہ وہ تحقیق کر رہے ہیں کہ آیا اس نے خود یہ چیلنج کیا یا پھر کسی نے اسے اس چیلنج کو پورا کرنے کو کہا۔