پنجاب سیف اتھارٹی نے سٹی ٹریفک پولیس کی مدد سے لاہور ہائی کورٹ کی ہدایت پر لاہور میں ای چلان سسٹم کی شروعات کر دی ہے۔ یہ ای چلان سسٹم ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ٹکٹ سسٹم ہے۔ اور اسکا شہر کےکافی لوگوں نے خیر مقدم کیا ہے۔
پی ایس سی اے نے لاہور میں مختلف سڑکوں پر کیمرے نصب کر رکھے ہیں جن کی مدد سے وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کی شناخت آٹومیٹک وہیکل نمبر پلیٹ ایکگنیشن کے زریعے کرتا ہے۔
یہ ای چلان سسٹم ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے پتوں پر تمام تر معلومات بھیج دیتا ہے جس میں تمام تر خلاف ورزی کی معلومات درج ہوتی ہیں جیساکہ ڈرائیور نے کس طرح سے قانون کی خلاف ورزی کی ہے وہ بھی گاڈی کی تصویر کے ساتھ تمام تر معلومات بھیج دی جاتی ہیں۔
ٹریفک ای چلان آن لائن چیک کرنے کا طریقہ
سب سے پہلے پی ایس سی اے کی ویب سائیٹ اوپن کر لیں
CLICK HERE TO OPEN PSCA WEBSITE
جب ویب سائیٹ اوپن ہو جائے تو آپ اپنا گاڈی کا نمبر اور شناختی کارڈ نمبر لکھ کر انٹر کر دیں
تو آپ کے سامنے ای چلان کی سلپ آ جائیگی اگر آپ نے ٹریفک قوانین کی کوئی خلاف ورزی کی ہو گی۔ آپ کو ای چلان سلپ میں تمام معلومات خلاف ورزی کی مل جائینگی اور آپ پر کتنا جرمانہ لاگو ہوا ہے وہ بھی پتہ لگ جائیگا۔
ای چلان ادا کرنے کا طریقہ
ای چلان ادا کرنے کے دو طریقے ہیں
سب سے پہلا طریقہ یہ ہے کہ اپ ای چلان پرنٹ کروا کر نزدیکی نیشنل بینک کی برانچ میں جا کر ادا کر سکتے ہیں
اور دوسرا طریقہ یہ ہے کہ آپ نیشنل بینک کی اے ٹی ایم مشین کے زریعے ادا کر سکتے ہیں۔
پی ایس سی اے ایک موبائل ایپ بنانے میں بھی مصروف ہے اس کی مدد سے آپ اپنا ای چلان گھر بیٹھے ادا کر سکیں گے۔