گوگل لینس استعمال کرنے والوں کی تعداد 50 کروڑ سے تجاوز کر گئی

سان فرانسکو : گوگل لینس ایک بہت ہی زبردست قسم کی ایپ ہے۔ جس کو کافی عرصے سے نظر انداز کیا جارہا تھا۔ اور اس ایپ کو گوگل پلے سٹور سے 50 کروڑ سے زیادہ مرتبہ ڈاونلوڈ کیا جا چکا ہے۔ اور اس ہندسے تک پہنچنے میں اسے ڈھائی سال کا عرصہ لگا ہے۔

Google Lens Downloaded more than 50 Crore in 2021

اس ایپ کو 2020 میں ٹاپ ٹین ایپس میں شامل ہونے کا اعزار حاصل ہے۔  گوگل لینس میں آگمینٹڈ ریئلٹی کا ایک بہت ہی بہترین اور اعلیٰ قسم کا فیچر موجود ہے جو کہ کسی بھی تحریر کو سکین کر کے اس کا ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

کرونا وائرس کے دوران اس ایپ کا بہت زیادہ استعمال کیا گیا ہے۔ اس ایپ کے زریعے بچوں کو ہوم ورک کرنے میں کافی زیادہ مدد ملی ہے۔

صرف یہی نہیں اس کے اور بھی زیادہ فیچرز ہیں۔ اس ایپ کی مدد سے فرنیچر اور کپڑوں کی تلاش باآسانی کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کسی اور ملک میں موجود ہیں تو وہاں کسی بھی عمارت کی تصویر گوگل لینس سے سکین کریں یہ اسی وقت آپ کو اس عمارت کی تمام تر تفصیلات بتا دے گی۔

Share your love

Leave a Reply