ماضی کی مشہور فلم اکٹرس فردوس بیگم اس دنیا فانی 73 برس کی عمر میں پردہ فرما گئی ہیں ان کی مقبولیت کی وجہ ماضی کی مشہور فلم ہیر رانجھا سے ہوئی۔ اس فلم میں انہوں نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔
فردوس بیگم کی 3 روز قبل برین ہمریج کی وجہ سے زیادہ طبیعت ناساز ہو گئی۔ اور انہیں لاہور کی نجی اسپتال میں داخل کر دیا گیا۔
پاکستان شوبز انڈسٹری کی مقبول اداکارہ فردوس بیگم 4 اگست 1947 کو پاکستان کے مشہور شہر لاہور میں پیدا ہوئیں۔ آپ کو بتاتے چلیں کے ان کا اصل نام پروین تھا۔
ان کی پہلی شادی اداکار اکمل اور دوسری شادی اداکار اعجاز درانی سے ہوئی۔ انہوں نے اپنے کئیریر کا آغاز 1963 میں پاکستانی فلم فانوس میں کلاسیکل ڈانسر کی حیثیت سے کیا۔
انہوں کے کافی فلموں میں ملکہ ترم نور جہاں کے گیتوں کو دوبارہ سے زندہ کر دیا۔
انہوں نے پاکستانی فلم انڈسٹری میں فلم ملنگی، ہیر رانجھا، انسانیت اور اس کے علاوہ مزید 160 فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا کر مداحوں کے دلوں اور سینما سکرین پر کافی زیادہ خراج تحسین حاصل کیا۔ ان فلموں میں سے 130 پنجابی، 20 اردو اور 3 پشتو زبان کی فلمیں شامل ہیں۔