حکومت نےکرونا ویکسین لگانے کی رجسٹریشن کا طریقہ کار بتا دیا

اسلام آباد : نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کرونا ویکسین پاکستان کے ہر شہری کو لگانے کے لئے طریقہ کار نکال دیا ہے۔ اب تمام پاکستانی شہری اپنے موبائیل سے ایس ایم ایس کر کے اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے۔

Corona Virus Covid-19 Vaccines 2021 Registration Started in Pakistan

این سی او سی کا کہنا ہے کہ یہ پلان انہوں نے وفاق اور صوبوں کے ساتھ مشورہ کر کے تیار کیا ہے۔ تمام شہری رجسٹریشن کے لئے 1166 پر اپنا شناختی کارڈ نمبر لکھ کر سینڈ کریں گے۔ اس کے علاوہ این آئی ایم ایس کی آفیشل ویب سائیٹ کے زریعے بھی رجسٹریشن کی جا سکے گی۔ جو شہری رجسٹریشن کر لے گا اسے اے وی سی سنٹرز پر جب ویکسین دستیاب ہو جائے گی تو انہیں ایس ایم ایس کے زریعے آگاہ کر دیا جائیگا۔ 

ویکسینیش کا مکمل طریقہ کار

سب سے پہلے ایس ایم ایس کے زریعے یا پھر قومی ادارہ صحت کی ویب سائیٹ پر فارم پر کر کے رجسٹریشن کرنا ہوگی۔

دوسرے مرحلے میں آپکو این سی او سی کی جانب سے آپ کے شناختی کارڈ کے موجودہ پتے کہ مطابق آپ کو جہاں آپکو ویکسین لگے گی اس سنٹر کا پتہ ایس ایم ایس کے زریعے بھیجا جائیگا۔

تیسرے مرحلے میں جب ویکسین اس سنٹر میں دستیاب ہو جائیگی تو شہریوں کو ایس ایم ایس کے زریعے ایک مخصوص وقت اور تاریخ بتا کر ویکسین لگوانے کےلئے سنٹر بلایا جائیگا۔

چوتھے مرحلے میں آپ اپنی مرضی کاکوئی بھی ایڈریس ایس ایم ایس یا ویب سائیٹ کے زریعے لگا سکتے ہیں۔  یہ ان لوگوں کے لئے ہے جو کہ اپنے شناختی کارڈ کے موجود پتے پر موجود نہیں بلکہ کسی دوسرے شہر میں روزگار کے سلسلے میں گئے ہوئے ہیں۔

پانچویں مرحلے میں آپ ویکسین سنٹر جائینگے جس کا ایڈریس اپکو بزریعہ ایس ایم ایس موصول ہوا ہے۔ اور وہاں اپنا شناختی کارڈ اور ایس ایم ایس میں موصول ہونے والا پن کوڈ سنٹر کے عملے کو دکھائیں گے۔

چھٹے مرحلے میں ویکسین سنٹر کا عملہ آپ کے شناختی کارڈ اور ایس ایم ایس والے پن کود کو تصدیق کریں گے۔

ساتویں مرحلے میں آپکو کرونا وائرس کی ویکسین لگا دی جائیگی اور آپکو 30 منٹ تک سنٹر میں ہی بٹھایا جائیگا تاکہ آپکی مانیٹرنگ کی جا سکے۔

آٹھویں اور آخری مرحلے میں آپ واپس گھر جا سکیں گے اور وزارت صحت کا عملہ سرکاری ڈیش بورڈ پر آپکی ویکسینیشن کا ڈیٹا اپڈیٹ کر دے گا۔

Share your love

Leave a Reply