نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) دی انڈیپنڈنٹ کے مطابق بل گیٹس کا کہنا ہے کہ اگلے چار سے چھ ماہ کرونا وباء کے لئے بدترین ہو سکتے ہیں اور پہلے سے زیادہ اموات اس وباء سے ہو سکتی ہیں. تاہم ان اموات سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ لوگ قوانین اور پابندیوں کی پاسداری کریں, فیس ماسک کا استعمال یقینی کریں اور زیادہ رش والی جگہوں پر جانے سے پرہیز کریں.
بل گیٹس کا یہ بھی کہنا تھا کہ “انہیں بہت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ امریکہ میں Covid-19 کے حوالے سے حکومت نے اس وباء سے نمٹنے کے لئے جو کوشش کی ہے. ان کا خیال تھا کہ امریکی حکومت اس وباء سے نمٹنے کے لئے کوئی اچھی کارکردگی دکھائی گی.
کرونا وائرس اگلے کچھ ماہ میں پہلے سے بھی زیادہ خطرناک ثابت ہوسکتا ہے. انکا یہ بھی کہنا ہے کہ کرونا کی وباء کا امریکہ اور دنیا کی معیشت پر بہت برا اثر پڑا ہے.
آپ کو بتاتے چلیں کہ 2015ء میں ایک انٹرویو میں بل گیٹس نے کرونا وائرس جیسی ممکنہ وباء کے متعلق پیشن گوئی کی تھی اور یہ بھی کہا تھا کہ مستقبل میں لاکھوں لوگوں کی موت میزائلوں کے حملوں سے نہیں بلکہ مائیکروبز سے ہو گی.