مولانا حسن الہاشمی صاحب کی آیت الکرسی کی عظمت و افادیت کے موضوع پر ایک عظیم پیش کش ہے۔ یہ وہ عظیم آیت ہے جس کے نزول کے وقت ستر ہزار فرشتے حفاظت کے لئے آئے۔
یوں تو قرآن کریم کی ایک ایک آیت قابل احترام ہے۔ اور آیت ہی کیا قرآن حکیم کا کوئی نقطہ اور کوئی شوشہ عظمت و افادیت سے خالی نہیں ہے ہر چیز اپنی جگہ آفتاب و مہتاب ہے لیکن خصوصیات کے ساتھ آیت الکرسی کی جو اہمیت احادیث رسول صلہ اللہ علیہ وآلہ وسلم اور بزرگان دین کے معتبر اقوال سے ثابت ہے اسے پڑھ کر آیت الکرسی کی عظمت کا پوری طرح اندازہ ہو جاتا ہے اور یہ بات روز روشن کی طرح دل و دماغ پر عیاں ہو جاتی ہے کہ اللہ تعالی کی آخری کتاب کا یہ حصہ امت مسلمہ کے لئے ایک عظیم الشان تحفہ ہے۔ جس کی قدر کرنا ہر صاحب ایمان کا فرض ہے۔ اور جس کی ناقدری دین و دنیا کے خسران کا باعث بن سکتی ہے۔
اس میں آپکو مندرجہ زیل ٹاپکس پر پڑھنے کو ملےگا
جنت کی کنجی، شیطان سے حفاظت، جن جل کر راکھ ہو گیا، جنات سے نمٹنے کا ہتھیار، بیماریوں کا علاج، بیری کا عمل، محبت کا سرمہ، نظر بد کا علاج، سفلی اور کالے سحر کا علاج، کھیت اور باغ کی حفاظت، ادائیگی قرض، دو دشمنوں میں محبت، حصار کرنا، آسیب کے لئے، دعوت آیت الکرسی، تسخیر خلائق، جنات کو دفع کرنا، وغیرہ وغیرہ۔
آپ مولانا صاحب کے اس تحفے کو نیچے موجود بٹن سے اپنے موبائیل یا کمپیوٹر میں سیو کر کے پڑھ سکتے ہیں۔ اور اسے اپنے دوستوں کے ساتھ شئیر کرنا مت بھولئے گا۔ شکریہ
Size: 26 MB | Download Now |