حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالی عنہ سے حضور اکرام صلی اللہ علیہ والہ وسلم نےارشاد فرمایا، کیا میں تمہیں اللہ تعالی کا وہ اسم اعظم نہ بتا دوں کہ جب وہ اس سے پکارا جائے اجابت کرے اور جب اس سے سوال کیا جائے عطا فرمائے وہ دعا آیت کریمہ ہے جو یونس علیہ السلام نے تین بار کہی تھی۔
کسی نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم، یہ خاص حضرت یونس علیہ السلام کے لئے تھا یا سب مسلمانوں کے لئے ہے۔ فرمایا کیا تم نے اللہ تعالی کا فرمان نہیں سنا کہ،
پس ہم نے یونس علیہ السلام کی دعا قبول فرمائی اور اسے غم سے نجات دی اور یوں ہی نجات دیں گے ایمان والوں کو۔
آپ کو اس کتاب میں مندرجہ زیل فہرست پرھنے کو ملے گی۔
اسم اعظم، سید الاستغفار، فضائل آیت کریمہ، اعمال آیت کریمہ، زکات آیت کریمہ، آسیب سے حفاظت، سحر دور کرنا، ملازمت پر بحالی، زبان بندی، گناہوں کی معافی، وسعت رزق، دوکان کی حفاظت، نامردی کا علاج، حادثہ سے بچاو، حل المشکلات، کمزوری قلب، امتحان میں کامیابی، سانپوں سے حفاظت، کالے اور سفلی جادو کا علاج وغیرہ وغیرہ۔
آیت کریمہ کی موضوع پر لکھی گئی یہ نایاب کتاب ہے۔ آپ اسے پڑھ سکتے ہیں نیچے لنک دے دیا گیا ہے۔ پلیز اس پوسٹ کو اپنے دوستوں کے ساتھ لازمی شئیر کریں شکریہ۔۔۔
Size: 9 MB | Download Now |