ماہرین کا کہنا ہے کہ جاگنگ اور واکنگ روزانہ کرنے کا معمول بنا لیں اور ساتھ میں کچھ وقت جسم کے کھنچاو والی ورزش کو بھی دیں۔ اس ورزش لو اسٹریچنگ کہ نام سے جانا جاتا ہے۔ بلکل یوگا جیسے انداز میں یہ ورزش کی جاتی ہے۔
یہ رسرچ کینیڈا کی مشہور یونیورسٹی آف سسکواچن کے ماہر فل چائلی نے کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسٹریچنگ کرنے سے جسم کے مختلف حصوں میں جو چھوٹی بڑی رگیں ہوتی ہیں وہ بھی اسٹریچ ہوتی ہیں۔ اور ان میں مزید لچک پیدا ہو جاتی ہے۔ اور اس عمل سے خون کا بہاو بہتر سے بہتر تر ہونے لگتا ہے۔ اور اس سے بلڈ پریشر کی کمی واقع ہوتی ہے۔
اس رسرچ میں اوسطاً 61 سال کے مرد و خواتین کو شامل کیا گیا اور ان کو دو گروپس میں بانٹ دیا گیا۔ اور ان کو اس مقصد کے متعلق بلکل نہیں بتایا گیا۔ ایک گروپ کو ہفتے میں پانچ مرتبہ 30 منٹ تک ورزش کرائی جاتی تھی جبکہ دوسرے گروپ کے لوگوں کو صرف چہل قدمی جیسی آسان ورزش کرنے کا کہا گیا
اس رسرچ کے دوران ہر شخص کا بلڈپریشر بھی ناپا گیا جس سے یہ معلوم ہوا کہ اسٹریچنگ والی ورزش والے گروپ کو کافی فائدہ پہنچا۔