ڈیلی اردو آنلائن – پاکستان کی موسمیاتی تبدیلی کی وزیر زرتاج گل نے کہا ہے کہ رنگ گورا کرنے والی کمپنیاں انسانی صحت کے ساتھ کھیل رہی ہیں ان کا کہنا ہے کہ رنگ گورا کرنے والی کریموں میں مرکری کی مقدار بڑھا دی جاتی ہے جو کہ انسانی جلد کے لئے بہت زیادہ نقصان دہ ہے۔
انہوں نے مرکری پراڈکٹس کے متعلق آگاہی کے سیمینار میں کراچی چیمبر سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 59 سکن کریمز کا ٹیسٹ کیا گیا ہے ان میں سے صرف تین پراڈکٹس کے اندر مقررہ معیار کا پارہ نکلا جبکہ باقی تمام پراڈکٹس میں پارے کی مقدار زیادہ تھی۔
انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ کمپناں اشتہارات دیکھا دیکھا کر اپنی پراڈکٹس زبردستی بیچ رہی ہیں۔ اور ان پراڈکٹس کے استعمال سے ہماری جلد طرح طرح کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہی ہے۔ انہوں نے کراچی چیمبر سے بات کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ آج کے بعد کسی کو بھی انسانی جلد سے کھیلنے نہیں دیں گے۔