لیموں کے زریعے جوڑوں کے درد کا دیسی علاج
کیا آپ جوڑوں کے درد کی بیماری میں مبتلا ہیں اور اس وجہ سے کافی زیادہ پریشان ہیں تو پریشان ہونا چھوڑ دیں کیونکہ آج میں آپکے ساتھ قدرتی اور دیسی علاج شئیر کرنے جا رہا ہوں۔ اگر آپ اس دیسی علاج کو اپنائیں گے تو آپ جوڑوں کے درد سے نجات حاصل کر لیں گے۔
لیموں غذائیت کی دولت سے مالا مال اللہ تعالی کے دی ہوئی نعمت ہے۔ اس میں وٹامنز، منرلز جیسے کافی مادے موجود ہیں جو کہ صحت کے لئے بہت فائدے مند ہیں۔ اور اس کے ساتھ ساتھ ان کے چھلکوں میں بھی کافی فوائد چھپے ہوئے ہیں۔
دو درمیانے سائیز کے لیمن لے کر ان کے چھلکوں کو اتار لیں اور ان چھلکوں کو کسی گلاس کے جار میں ڈال دیں۔ اور اس جار کو زیتون کے تیل سے بھر دیں۔ اور اس جار کو احتیاط کے ساتھ مکمل طور پر بند کر کے رکھ دیں تاکہ ہوا اس جار کے اندر کہیں سے بھی داخل نہ ہو سکے۔
اس جار کو پندرہ دن تک اسی حالت میں رہنے دیں۔ اور اس کے بعد جس جگہ پر درد ہو جوڑوں میں اس تیل کو اس متاثرہ جگہ پر لگانے سے آپ کو درد سے راحت مل جائیگی۔