ڈپریشن اور موڈ ٹھیک کرنے کے کچن کے مصالہ جات

ڈپریشن اور موڈ ٹھیک کرنے کے کچن کے مصالہ جاتڈپریشن اور موڈ کے خراب ہونے کا تعلق ڈائریکٹلی انسانی دماغ سے ہوتا ہے۔ اور اس کی سب سے اہم وجہ ہارمون کی تبدیلی ہے۔ یہ کوئی لاعلاج مرض نہیں ہے اس کا علاج ممکن ہے۔ آپ اس بیماری کا علاج کچن میں موجود کچھ خاص مصالحہ جات سے کر سکتے ہیں۔

Home Remedies for Depression and Mood

ادرک

ادرک کو عام طور پر سبزی میں شمار کیا جاتا ہے۔ اور اس سبزی کو جب خشک کر لیا جاتا ہے تو اسے سونٹھ کہتے ہیں۔ اس کے افادیت پر سائینس دانوں کی ریسرچ ابھی تک جاری ہے۔ اور ریسرچ میں کوئی نہ کوئی نیا صحت کا فائدہ سامنے آ جاتا ہے۔ ابھی تک اس کے اندر سے تقریبا 100 فائدے مند اجزاء سائینس دانوں نے ڈھونڈ لیئے ہیں۔ اس کے استعمال سے مٹابولزم کا نظام بہتر ہو جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ یہ زہریلے مادوں کو خارج کرنے میں مدد دیتی ہے۔ اور انسانی دماغ کے کئے امراض کا علاج کرتی ہے۔ اس سے یادداشت بہتر ہو جاتی ہے۔ اور ڈپریشن اور موڈ ٹھیک ہو جاتا ہے۔

دارچینی

دارچینی بھی دماغ کو پرسکون رکھنے میں کافی مدد دیتی ہے۔ اس کی ایک چٹکی چائے یا کہوہ میں مکس کر کے پی لینے سے ڈپریشن سے نجات مل جاتی ہے۔ اور انسان کا موڈ بھی ٹھیک ہو جاتا ہے۔

ہلدی

ہلدی آنٹی بیکٹیریل خصوصیات کی حامل ہوتی ہے۔ یہ جسم سے زہریلے مادوں کا خاتمہ کرتی ہے۔ انسانی یادداشت کو بہتر بناتی ہے۔ جو شخص ایک کپ گرم دودھ میں ہلدی اور شہد ملا کر پئے گا اسے زہنی سکون ملے گا اور ڈپریشن کا خاتمہ ہو جائیگا۔

زعفران

زعفران بے شک کافی مہنگی چیز ہے لیکن اس کا رنگ ہی اتنا پیارا ہوتا ہے کہ انسان اسے دیکھ کر ہی زہنی سکون حاصل کر لیتا ہے۔

لونگ

سائینسدانوں نے ریسیرچ میں اس بات کا پتا لگایا ہے کہ لونگ میں ایسےمادےپائے جاتےہیں جو کہ دماغ کو سکون پہنچاتے ہیں۔ اس کے استعمال سے ہارمونز اچھے سے کام کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ سر درد، دانت درد وغیرہ میں بھی یہ بہت فائدے مند ثابت ہوتا ہے۔

Share your love

Leave a Reply