آج آپکے ساتھ ایک بہت بہترین قسم کا ٹوٹکا شئیر کر رہے ہیں۔ سیب کا تو ویسے بھی ہر کوئی کہتا ہے کہ بہت زیادہ فوائد کا حامل ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اگر ہم سیب کو چھیل کر اس میں لونگ رکھنے سےکیا فوائد حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ نہیں جانتے تو اس آرٹیکل کو پورا پڑھئے گا کیونکہ آج اپکے ساتھ اس کے بے تحاشا فوائد شئیر کرنے لگے ہیں۔
سیب کو چھیل کر لونگ رکھنے کے فائدے
پیٹ کے مسائل
سیب میں جو کلوروجینیک مرکبات لونگ کے آنٹی گیسٹرک مرکبات کے ساتھ مل کر ایسے انزائمز پیدا کرتے ہیں جو کہ پیٹ کے ہر طرح کے مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔
اس نسخے کو اپ نے اس طرح سے استعمال کرنا ہے۔ سیب کو چھیل کر اس میں لونگ لگا کر 15 دن تک کے لئے رکھ دیں۔ پھر لونگ نکال کر سیب اس کا پاوڈر بنا لیں۔ دن میں ایک مرتبہ نیم گرم پانی کے ساتھ استعمال کر لیں۔
شوگر کا مرض
شوگر کے مریضوں کے لئے سیب بہت ہی اہمیت کا حامل ہے کیوںکہ اس میں بلڈ شوگر کنٹرول کرنے والے اہم اجزاء پائے جاتے ہیں۔
سیب کو چھیل کر لونگ لگا کر کچھ دیر کے لئے دھوپ میں چھوڑ دیں۔ اس کے بعد یہ سیب کھا کر لونگ چبا لیں۔ اس سے انسولین کی مقدار اور شوگر کنٹرول ہو جائیگی۔
زخموں کے لئے بہترین ٹانک
لونگ میں انٹی فنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں اس لئے یہ زخموں کو جلد صحیح کر دیتا ہے۔
سیب کا ایک انچ کا ٹکڑا لے کر اس میں لونگ لگا کر رکھ دیں۔ پھر جب ایک گھنٹہ گزر جائے تو لونگ نکال کر توے پر سیک لیں۔ ہھر ایک لونگ کو لے کر اس کو پیس لیں اور اسے زخم کی جگہ پر لگا کر کھلا چھوڑ دیں۔ اس سے زخم جلدی ٹھیک ہو جائیگا۔