معدے کے مسائل کے لئے 6 بہترین خوارکیں

معدے میں درد ایک عام سی بیماری ہے اسکی کافی زیادہ وجوہات ہیں۔ جن میں سے کچھ وجوہات سیریس نہیں ہیں جبکہ کچھ وجوہات سیریس بھی ہوتی ہیں لیکن اس کے علاج کے لئے اپکو ڈاکٹر کے پاس جانے کی ضرورت نہیں آپ اس کا علاج گھر میں ہی کر سکتے ہیں۔

6 Best Foods for Stomach Upsets

ادرک

زمانہ قدیم سے ہی لوگ ادرک کا استعمال کر کے متلی قئے پیٹ درد کا علاج کرتے آ رہے ہیں۔ پرانے زمانے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ ادرک کا استعمال معدے کے درد کے لئے بہت مفید ہے۔ ادرک کو چبا کر یا پھر سپلیمنٹ کی طرح استعمال کرنا بہت آسان ہوتا ہے۔ اس کا کہوہ بنا کر بھی استعمال کیا جاتا ہے۔

کالی مرچ

کالی مرچ معدے کی بیماریوں اور متلی قئے جسیی بیماریوں کے لئے بہت مفید ہے۔ زمانہ قدیم سے اسکا استعمال مختلف بیماریوں کے لئے کیا جاتا ہے۔ اس سے معدے کی گیس ٹرابل وغیرہ کا علاج بھی کیا جاتا ہے۔

سیب کا سرکہ

اگر آپ کے معدے میں زیادہ تزابیت رہتی ہے تو سیب کے سرکے کا استعمال اپ کو اس مسئلے سے چھٹکارا دے دیگا۔ سیب کے سرکے کی ایک چمچ پانی میں ڈالیں اور ساتھ ایک چمچ شہد کی مکس کر کے پی لیں یہ اپ کے لئے بہت فائدے مند ہے۔

دارچینی

دارچینی کا استعمال نظام انہظام کو بہتر بنانے، معدے کی جلن کے لئے بہت ہی موثر ہے۔ دار چینی میں کچھ اس طرح کے مادے بھی پائے جاتے ہیں جو کہ گیس، اپھارہ، بدہضمی، جلن جیسی تکلیف سے راحت دیتے ہیں۔ 

زیرہ

زیرہ معدے کی تزابیت اور بدہضمی جسی تکلیف دے بیماری کو ختم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ 

جس شخص کا معدہ خراب ہو تو وہ زیرہ پاوڈر کے 2 چمچ کھانے میں لازمی استعمال کرے۔

انجیر

انجیر معدے کی مسائل کے لئے بہت اچھا پھل ہے۔ یہ قبض کو ختم کرتا ہے اور آنتوں کو مزید صحتمند بناتا ہے۔ اس میں اس طرح کے مادے بھی پائے جاتے ہیں جو بدہضمی کا خاتمہ کرتے ہیں۔ جس شخص کا معدہ خراب ہو وہ انجیر دن میں کچھ وقت کھائے تو اس کا معدہ َٹھیک ہو جائیگا۔

Share your love

Leave a Reply