آج میں آپکو جادو ٹونا ختم کرنے اور پلٹنے کے لئے مجرب اور آزمودہ عمل بتا رہا ہوں۔ اگر کسی کے گھر کاروبار پر کسی نے جادو کروایا ہوا ہو اور اس کی وجہ سے کاروبار ٹھپ ہو گیا ہو۔ اور کوئی بھی راستہ نظر نہ آتا ہو۔
تو مٹی مٹھی میں لیکر اس پر 21 بار سورہ ناس بسم اللہ شریف کیساتھ پڑھ کر اس مٹی پر دم کردیں۔ اور مٹھی بند کر کے گھر کے ایک کونے سے شروع کر کے پورے گھر کاچکر پورا کرتے ہوئے دوسرے کونے سے باہر نکل کر مٹی چوراہے میں ڈال دیں۔
ایسا 21 روز تک کرنا ہے۔ انشاءاللہ جادو ٹونہ سے نجات مل جائیگی۔ اور جادو کراونے والے پر واپس ہوجائیگا۔