دعائے رحمانی فقیر سید محبوب علی عرف نور اللہ شاہ نے لکھی ہے۔ یہ دعا 9 صفحات پر مشتمل ہے۔ اس دعا کے بہت زیادہ فوائد ہیں۔
دعائے رحمانی کے فوائد
اس دعا کو پڑھنے والے کو دونوں جہاں کا نہ ختم ہونے والا خزانہ ملتا ہے۔ کاروباراور ملازمت اور مقصد میں کامیابی حاصل ہوتی ہے۔ ہر رنج و غم و بلا اور مشکلات آسان ہو جاتی ہیں۔ دین اور دنیا میں ترقی کے درجات کھل جاتے ہیں۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زیارت نصیب ہوتی ہے۔ اس کے علاوہ ہر قسم کا کشف حاصل کرنے کے لئے یہ لاجواب دعا ہے۔
حضرت شیخ احمد کاشانی رحمتہ اللہ نے اپنی ایک کتاب میں لکھا ہے کہ اگر کسی جگہ اگر کوئی آفت یہ تباہی آ جائے تو وہاں کے کچھ لوگ مل کر سب سے پہلے 100 بار درود پاک پڑھیں اور پھر ایک ہزار ایک سو پچیس مرتبہ اس دعا کے پڑھیں اور آخر میں پھر 100 مرتبہ درود شریف پڑھیں۔ انشاء اللہ وہ اس تباہی اور آفت سے محفوظ رہیں گے۔
Size: 1 MB | Download Now |